ایپل میک مفت حاصل کریں

August 31, 2008 · Filed Under بلاعنوان · 6 Comments 

ایپل میک سسٹم عام کمپیوٹرز سے بالکل مختلف ہوتے ہیں- ان کی کارکردگی بہت اچھی ہوتی ہے انھیں استعمال کرنے کا طریقہ کار بھی عام کمپیوٹرز سے ذرا مختلف ہوتا ہے-ا ن کے آپریٹنگ سسٹمز بھی بالکل الگ ہوتے ہیں- ایپل میک سسٹم بہت کم لوگوں کے پاس موجود ہوتے ہیں- وجہ ان کی قیمت ہے- اسی وجہ سے انھیں حاصل کرنا ایک عام آدمی کے بس کی بات نہیں-

یہاں “مفت“ کا لفظ تو آپ کو یہاں تک لانے کے لیے چارے کے طور پر استعمال کیا گیا ہے- کیونکہ مفت کا نام سنتے ہیں ہماری رال ٹپکنے لگتی ہے- لیکن اب ایسا بھی نہیں کہ یہ پوسٹ آپ کے لیے بالکل بے فائدہ ثابت ہو گی-
ہم آپ کو کسی ایسی جگہ کا نام نہیں بتا رہے جہاں سے آپ ایپل میک سسٹم مفت لوٹ سکتے ہیں اور نہ ہی ایسی ویب سائٹ کا بتائیں گے جہاں رجسٹریشن کروانے کے بعد آپ اسے گھر بیٹھے مفت حاصل کر سکتے ہیں۔
“حرکت میں برکت ہے“ کے فارمولے پر عمل کرتے ہوئے آپ اپنے لیپ ٹاپ کو تھوڑی سی کوشش کے بعد ایپل میک بک میں تبدیل کر سکتے ہیں۔ اس میں زیادہ خرچ بھی نہیں ہے۔ یوں سمجھیں تقریباً مفت جیسا کام ہو گا۔ محنت تو اس میں ایک ٹکے کی نہیں لگے گی اور ٹائم تو آپ پر منحصر ہے۔ ویسے زیادہ سے زیادہ پانچ منٹ کا کام ہے۔

تو آئیے کام کا آغاز کرتے ہیں۔ اس کام کے لیے آپ کو ایک عدد لیپ ٹاپ کے علاوہ ایک ایپل عرف عام میں جیسے سیب کہتے ہیں اور تھوڑی سی ٹیپ چاہیے ہو گی۔
سیب کو لیپ ٹاپ کے ڈھکن کے پیچھے رکھ کر اوپر سے ٹیپ کا کراس لگا دیں۔ جیسے عموماً ڈاکٹرز حضرات زخم چھپاتے ہیں۔ لیجیے آپ کا ایپل میک بک تیار ہے۔
تصویر میں آپ اسی طرح سے تیارہ کردہ ایپل میک بک ملاحظہ فرما سکتے ہیں۔

پاکستان سن 2020

July 15, 2008 · Filed Under یہ ہے میرا پاکستان · Comment 

زرا 2020کا ڈان تو پڑھیے

جیو، حنا کے ساتھ

June 25, 2008 · Filed Under بلاعنوان · 2 Comments 

جناب، میں تو جینا چاہتا ہوں حنا کے ساتھ، آپ حنا جی کو راضی تو کریں۔

اردو کا جنازہ

June 18, 2008 · Filed Under بلاعنوان · 3 Comments 

اردو کے بارے میں کہتے ہیں کہ یہ بڑے ہی دل گردے والی زبان ہے۔ کسی بھی دوسری زبان کے لفظ خود میں ایسے سموتی ہے کہ لگتا ہے کہ اردو ہی کا لفظ ہے۔ اسی خوبی کا استعمال کرتے ہوئے ہم لوگ روزمرہ کی گفتگو میں اردو کا ایسا جنازہ نکالتے ہیں جو فقید المثال ہوتا ہے۔

ہمارے چند ذاتی تجربات درج ذیل ہیں۔

  • یار یہ اینٹی وائرس تو ساری ایگزیاں ڈیلیٹ کررہا ہے۔
  • ابے یہ تو بائیکوں سے ڈر رہا ہے۔
  • ساری ریمیں مجھے دے دو۔
  • حکومت اپنے بندوں کو تو بڑی فیسیلٹیاں دیتی ہے
  • ریفری نے آج کتنی زیادہ وسلیں بجائیں
  • پارٹی کے ورکروں نے شور مچا رکھا ہے
  • کتنی ہی ای میلوں کا کوئی جواب نہیں آیا
  • سی ڈیوں میں وائرسوں کے ڈھیر لگے ہیں

یہ تو صرف چند مثالیں ہیں، آپ غور کریں تو پتا چلے گا کہ ایسے کئی الفاظ ہیں جنھیں ہم دیدہ دلیری سے اردو کا لبادہ اوڑھا کے استعمال کیے جا رہے ہیں۔

اتنی خوشی….!!!!

June 15, 2008 · Filed Under فوٹو فنٹری · 3 Comments 

میاں شہباز شریف کے وزیر اعلیٰ منتخب ہونے پر خوشی کا ایک انداز۔

Next Page »